گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ، اسٹیڈیم کی اسکرین پر پاکستان کی 70سالہ کرکٹ تاریخ ڈاکیومینٹری کی صورت میں پیش کی گئی، آتش بازی اور دلکش لائٹنگ بھی کی گئی
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 7کی صرف 20منٹ کی افتتاحی تقریب پر ڈھائی کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد کی گئی تھی جس سے متعلق ذرائع کا بتانا ہے کہ 20منٹ کی افتتاحی تقریب میں ڈھائی کروڑ کا خرچہ کیا گیا ۔افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اسٹیڈیم کی اسکرین پر پاکستان کی 70سالہ کرکٹ تاریخ ڈاکیومینٹری کی صورت میں پیش کی گئی، تقریب کے دوران آتش بازی اور دلکش لائٹنگ بھی کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی ورچوئل افتتاحی تقریب پر 20 کروڑ سے زائد خرچ ہوئے تھے ، 2021 کی افتتاحی تقریب کا کچھ حصہ استنبول میں بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ 2021 کی ورچوئل افتتاحی تقریب ٹیلی وژن پر ریکارڈ شدہ دکھائی گئی تھی۔