وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی ہے۔
ایوان وزیراعلیٰ میں عمران خان سے عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کے اہم امور پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔عثمان بزدار نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی عمران خان کو بریفنگ دی۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے دورہ لاہور کے موقع پر کہا کہ اسلام آباد کے بعد پہلی دفعہ نیا شہر بن رہا ہے، کسی کو غلط فہمی ہے یہ ہاؤسنگ سوسائٹی بن رہی ہے، راوی اربن سوسائٹی نہیں نیا شہر بن رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نےصحیح معنوں میں لاہورہائیکورٹ کےسامنےکیس پیش نہیں کیا. سپریم کورٹ میں راوی پروجیکٹ سےمتعلق اپیل دائرکرینگے۔وزیر اعظم نے کہاکہ راوی اربن ڈیولپمنٹ سےروزگارملےگا.سرمایہ کاری آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور پھیلتا گیا توپانی کی قلت اور گندگی کےمسائل کاسامناہوگا. راوی دریا ختم ہوتاجارہاہے.سیوریج نالہ بن جائےگا، 2 کروڑ درخت لگاکردریائےراوی کوبچائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہاکہ شہروں میں آبادی بڑھنےسےمسائل مزید بڑھیں گے. کراچی میں بھی بنڈل آئی لینڈپرنیاشہربناناچاہتےتھے. بدقسمتی سےسندھ حکومت نےرکاوٹیں ڈالیں۔