وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ راوی اربن ایک نیا شہر بننےجا رہا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے دورہ لاہور کے موقع پر کہا کہ اسلام آباد کے بعد پہلی دفعہ نیا شہر بن رہا ہے. کسی کو غلط فہمی ہے یہ ہاؤسنگ سوسائٹی بن رہی ہے. راوی اربن سوسائٹی نہیں نیا شہر بن رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نےصحیح معنوں میں لاہورہائیکورٹ کےسامنےکیس پیش نہیں کیا. سپریم کورٹ میں راوی پراجیکٹ سےمتعلق اپیل دائرکرینگے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ راوی اربن ڈیولپمنٹ سےروزگارملےگا.سرمایہ کاری آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور پھیلتا گیا توپانی کی قلت اور گندگی کےمسائل کاسامناہوگا. راوی دریا ختم ہوتاجارہاہے. سیوریج نالہ بن جائےگا، 2 کروڑ درخت لگاکردریائےراوی کوبچائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہاکہ شہروں میں آبادی بڑھنےسےمسائل مزید بڑھیں گے. کراچی میں بھی بنڈل آئی لینڈپرنیاشہربناناچاہتےتھے. بدقسمتی سےسندھ حکومت نےرکاوٹیں ڈالیں۔