صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کیچ چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حو صلے پست نہیں کر سکتے۔صدر مملکت نے 10 فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور شہداء کے لواحقین سے بھی ہمدردی اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج کی قربانیاں بے مثال ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کیچ چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) January 28, 2022
صدر مملکت کا 10 فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار
صدر مملکت کا شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی
واضح رہےکہ بلوچستان میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس میں 10 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 جوان شہید ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ کئی زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب کیا گیا۔