سکھرحیدر آباد موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر مکمل ہوگی

Jan 28, 2022

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق سکھر۔حیدر آباد موٹروے (M-6) کی تعمیر کا منصوبہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔اس موٹروے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ(پی پی پی)کی بنیاد پر مکمل کیاجائے گا۔ 306کلومیٹر طویل اس موٹروے پر جلد کام شروع کرنے کیلئے دستاویزی کام مکمل کیاجارہاہے۔اس منصوبے کیلئے ٹینڈر قومی اور عالمی سطح پر مشتہر کیا گیا تھا،جس کے نتیجہ میں میسر ز ظاہر خان اینڈ برادرز اور میسرز ٹیکنو۔سی ایم سی۔اے سی سی کنسورشیم کی طرف سے بڈز وصول ہوئیں۔ان کمپنیوں کی تکنیکی بڈزکو 25 نومبر2021 کو کھولا گیا، جبکہ فنانشل بڈز کی پبلک اوپننگ،کمیٹی ارکان کی موجودگی میں 27،جنوری 2022 کو کی گئی۔
، قواعد و ضوابط کے مطابق ان فنانشل بڈز کا تفصیلی تجزیہ کر رہا ہے اور توقع ہے کہ یہ کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔فنانشل بڈز کے تفصیلی جائزہ کے بعدسکھر۔حیدر آباد موٹروے کے منصوبے کاکام ایوارڈ کرنے کا فیصلہ کیاجائے گا۔

مزیدخبریں