Waqt News
Thursday | May 26, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • گزشتہ حکومت نے ای وی ایم پر اعتماد میں نہیں لیا، وزیر قانون
  •  اووسیز ووٹنگ کے حوالے سے سابقہ حکومت کی قانون میں ترامیم کو ختم کر دیا گیا
  • بلوچستان میں بار بار وزیر اعلی کی تبدیلی معمول، 5 سالوں میں 5 وزیر اعلی تبدیل ہوئے
  • افریقی ملک سینگال کے اسپتال میں آتشزدگی،11 نومولود بچے جاں بحق
  • دھرنوں کا دھڑن تختہ کریں گے : وزیر اعظم شہباز شریف 

ایک صفحے میں کھلبلی کا تصور

Jan 28, 2022 8:54 AM, January 28, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ایک صفحے میں کھلبلی کا تصور

مجھے تو محسوس ہوتا ہے کہ ’’سٹیٹس کو‘‘ ٹوٹا نہیں بلکہ مزید مضبوط ہو گیا ہے اور ایک صفحے والی یکجہتی کو کوئی آنچ نہیں آنے والی۔ آپ خود ہی اندازہ لگا لیجئے، گزشتہ ایک ہفتے سے موجود سیٹ اپ کے چل چلائو کے عندیے کس طرح حکومتی صفوں کے اندر سے مل رہے تھے۔ اس ناہموار فضا میں وزیراعظم عمران خان نے عوام کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے پروگرام میں ایک سوال پر اگلے پانچ سال کیلئے بھی اپنے اقتدار کے یقینی ہونے کا پورے اعتماد کے ساتھ اظہار کرتے ہوئے یکدم اور پورے رعب دبدبے سے یہ فقرہ اچھال دیا کہ میں ایوانِ اقتدار سے نکل کر باہر سڑکوں پر آگیا تو زیادہ خطرناک ہو جائوں گا۔ انکے اس فقرے کو اپوزیشن جماعتوں اور دوسرے حکومت مخالف حلقوں نے فوراً اچک لیا اور الیکٹرانک‘ سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر تندوتیز بیانات اور معنی خیز سوالیہ نشانات کے ڈھیر لگا کر موجودہ سیٹ اپ کے چل چلائو والا تاثر بنا دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے ذہین و فطین سینیٹر پرویز رشید نے تو ایک لمحہ بھی ضائع نہ ہونے دیا اور عمران خان کا یہ فقرہ ابھی فضائوں میں گردش ہی کررہا تھا کہ ان کا چُسکیاں بھرتا ہوا یہ سوال نما بیان منظر عام پر آگیا کہ عمران خان صاحب زیادہ خطرناک ہونے کی دھمکی کس کو دے رہے ہیں۔ یہ سوال ایسا ہٹ ہوا کہ ہر زبان پر چڑھا نظر آنے لگا۔ بلاول‘ مریم‘ مولانا فضل الرحمن سب اپنے اپنے انداز میں اسی ایک ہی مفہوم پر مبنی سوال دہراتے نظر آئے اور پھر عمران خان سے گلوخلاصی کی بے پایاں خواہشات میں چکناچور ہوئے احباب کو یہ پراپیگنڈا کرنے کا موقع مل گیا کہ عمران خان صاحب کے اس بیان پر انہیں لانے والے سخت برہم ہیں اور اب ایک صفحے کی یکجہتی والا سایہ انکے سر سے اٹھ چکا ہے۔ بعض جلد بازوں نے تو اپنی خواہشات کے مطابق موجودہ سیٹ اپ کے ’’پیک اپ‘‘ ہونے کی پوری کہانی گھڑ کر سوشل میڈیا کی زینت بنا دی جس میں ایک ملک کا خصوصی چارٹر طیارہ بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمران خان صاحب کا منتظر ظاہر کر دیا گیا۔ 

عمران خان کی حکومت کو مہلت

ایسی چل چلائو والی فضا میں اگلی ہنگامہ خیزی کی فضا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جاری کردہ 2021ء کی سالانہ رپورٹ نے پیدا کر دی جس میں پاکستان کا کرپشن انڈکس 2018ء سے 2021ء کے چار سال کے عرصے کے دوران 117 سے 140ویں نمبر تک پہنچا ہوا دکھایا گیا جو پی ٹی آئی کے دور میں حکومتی گورننس کی کمزوری کے باعث ادارہ جاتی کرپشن کے بتدریج بڑھنے کا ٹھوس ثبوت تھا۔ چونکہ اسی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی سابقہ رپورٹوں کی بنیاد پر خود عمران خان نے سابق حکمرانوں کی چور ڈاکو والی ’’خاصیت‘‘ اجاگر کرکے ان کا ناطقہ تنگ کیا ہوا تھا اس لئے ان کا یہی پراپیگنڈا ان کیخلاف استعمال کرنے کا بھی اپوزیشن کیلئے نادر موقع نکل آیا۔ 

ڈی چوک پر پی ٹی آئی کا احتجاج:حکومت نے فوج کی مدد مانگ لی

بدھ کی شام تک تو یوں محسوس ہو رہا تھا کہ موجودہ سیٹ اپ کیلئے بس اب چند لمحوں کا ہی معاملہ رہ گیا ہے اور چل چلائو والی باتیں محض باتیں اور محض قیاس آرائیاں نہیں بلکہ ’’جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو بوجھ اتارا کرتے ہیں‘‘ کا عملی نمونہ بن چکی ہیں۔ بیرسٹر شہزاد اکبر کا یکایک آنیوالا استعفیٰ ایسے ہی کسی منظر میں چاشنی بھرتا نظرآرہا تھا جبکہ اسدعمر‘ مخدوم شاہ محمود قریشی‘ پرویز خٹک اور چودھری محمد سرور جیسے وزیراعظم کے مصاحبین کے خودسری والے بیانات نے پہلے ہی رونق میلہ لگایا ہوا تھا۔ اسدعمر نے تو پی ٹی آئی سے باہر کے بعض حلقوں کے ساتھ باقاعدہ رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا تھا جس میں وزیر مملکت فرخ حبیب انکے ساتھ چسپاں ہوئے نظر آتے تھے۔ 

تحریک انصاف کے خلاف مولانا فضل الرحمن کا بڑا بیان

چل چلائو والی ایسی دل خوش کن منظرکشی پر حکومتی مخالفین کی باچھیں کھلنا بھی فطری امر تھا چنانچہ بلاول اپنے 27 فروری والے لانگ مارچ پر ڈٹ گئے اور پی ڈی ایم نے اپنے 23 مارچ والے لانگ مارچ کیلئے پائوں کی مٹی نہ چھوڑنے کا عزم باندھ لیا۔ پھر یکایک کیا ہوا۔ بس آنکھ کھلی اور سہانا سپنا ڈرائونا خواب بن گیا۔ بدھ کی شام کراچی میں وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے لوکل باڈیز ایکٹ کیخلاف دھرنا دیئے بیٹھے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی صفوں میں ارتعاش پیدا ہوا‘ انکے ہاتھوں میں ڈنڈے اور لاٹھیاں تھیں اور شاید انکے پاس موجود اسلحہ کی نمائش بھی ہوئی ہوگی۔ وہ اشتعال انگیز لب و لہجہ کے ساتھ پولیس اہلکاروں پر ڈنڈے لاٹھیاں برساتے وزیراعلیٰ ہائوس کی جانب بڑھنے لگے اور  پھرپولیس کے ہاتھوں انکی دُھنائی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ آنسو گیس‘ واٹر کینن اور لاٹھی چارج کے مشاقانہ مظاہروں نے جائے وقوعہ کو میدان کارزار بنا دیا۔ مرد و خواتین کارکن زخمی اور بے ہوش ہو کر گرنے لگے‘ گھسیٹا گھسیٹی میں ایم کیو ایم کے ایک رکن سندھ اسمبلی کی تو شلوار اترتے اترتے رہ گئی۔ ایسا اودھم مچا‘ ایسی ہاہاکار ہوئی کہ سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کے سارے مناظر ہی تبدیل ہو کر رہ گئے۔ کچھ لمحے پہلے موجودہ سیٹ اپ بالخصوص وزیراعظم کے بخیئے ادھیڑے جا رہے تھے‘ پھر یکایک سارے غضب و غصہ کا رخ سندھ کی حکمران پیپلزپارٹی کی جانب ہو گیا۔ سندھ کے وزیراعلیٰ تو عارضۂ قلب میں نڈھال ہیں (خدا انہیں صحتِ کاملہ عطا فرمائے)، سندھ کے وزراء وضاحتیں دیتے پھر رہے ہیں۔ رات کو ایم کیو ایم کے ایک آرگنائزر کے چل بسنے کی خبر چلی تو ماحول اور بھی گھمبیر ہو گیا۔ بس ایک ہلکی سی چابی گھمانے کی ہی دیر لگی ہے…؎

عمران خان اسلام آباد چوک پہنچ گئے

پل میں یوں تبدیل سب منظر ہوا 

جو یہاں تھے‘ وہ کہیں کھونے لگے 

’’بدن بولی‘‘ اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل والے معتوبین پس منظر میں چلے گئے اور جنہوں نے اسی کراچی میں گزشتہ تین ہفتے سے جاری جماعت اسلامی کے دھرنے پر کوئی پتہ بھی نہ ہلنے کی فضا بنائی ہوئی تھی وہ ایم کیو ایم کے چند گھنٹے کے دھرنے میں اپنے لئے سب کچھ اتھل پتھل کر بیٹھے۔ 

ارے! آپ ’’سٹیٹس کو‘‘ ٹوٹنے کی توقع رکھتے ہیں‘ ایک صفحے کی یکجہتی میں کسی کھلبلی کے متمنی ہیںاور ادھر صورتحال یہ ہے کہ ’’من تو شدم تو من شدی‘‘ والا ماحول جب چاہے بنالیا جاتا ہے۔ ڈوریاں بندھے لوگ اسی کام کیلئے تو مخصوص ہیں۔ آپ ناہمواریوں کی فضا بنائیں، وہ سونے پر سہاگہ پھیر لیتے ہیں۔ آپ کسی انہونی خوشی پر باچھیں کھلاتے پھریں‘ وہ سوئی پھیر کر آپ کی آنکھوں میں خون کے آنسو بھر دیتے ہیں۔ آپ ٹکرانے کا سوچیں، وہ ’’گُچھی مار‘‘ سے آپ کو نڈھال و بے حال کر دینگے۔ ارے! آپ آقا و غلام کے فرق کو کیوں بھول بیٹھے ہو۔ بس ’’دل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی‘‘ والی حقیقت جان جائو اور ایک صفحے میں کھلبلی کے تصور کو جھٹک دو۔ کیونکہ…؎

زندگی کی بھیک نہیں مانگیں گے اور نہ ہی سرینڈر کریں گے :مشعال ملک

اس شہر میں ہر شخص کا ایمان بکا ہے

قیمت مجھے معلوم ہے، تم نام بتائو

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • سیاست کابنیادی ہتھیار ریاستی قوت نہیں، دلیل

    May 25, 2022
  •  موجودہ حالات بھی ’’ کاکڑفارمولا‘‘ کے متقاضی ہیں؟

    May 26, 2022
  • سعودی عرب کا تین ارب ڈالرز کی واپسی کے بارے اہم اعلان

    May 24, 2022 | 23:02
  • الیکشن ترامیمی بل پر حکومت کا بڑا فیصلہ

    May 25, 2022 | 00:10
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  •  اووسیز ووٹنگ کے حوالے سے سابقہ حکومت کی قانون میں ترامیم کو ...

    May 26, 2022 | 14:03
  • بلوچستان میں بار بار وزیر اعلی کی تبدیلی معمول، 5 سالوں میں 5 ...

    May 26, 2022 | 13:31
  • افریقی ملک سینگال کے اسپتال میں آتشزدگی،11 نومولود بچے جاں ...

    May 26, 2022 | 13:23
  • دھرنوں کا دھڑن تختہ کریں گے : وزیر اعظم شہباز شریف 

    May 26, 2022 | 13:05
  • حیدرآباد میں ڈائریا کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ

    May 26, 2022 | 12:58
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • کھیلو شان سے، فٹبال والے لاعلم یا لاتعلق اور احسن ...

    May 26, 2022
  •  ذرا سی اچھی خبر 

    May 26, 2022
  • زندگی کی بھیک نہیں مانگوں گا،سزا دو!!!

    May 26, 2022
  •  تحریک انصاف کا آزادی مارچ ارکان کے درمیان ...

    May 26, 2022
  • آزادی مارچ ارکان کے درمیان زیربحث رہا

    May 26, 2022
  • 1

    آزادی مارچ میں رکاوٹیں، جلسے کے لیے سپریم کورٹ کا حکم

  • 2

    حریت لیڈر یٰسین ملک کو عمر قید کی سزا 

  • 3

    سیاسی استحکام کی متقاضی سٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی رپورٹ

  • 4

    یٰسین ملک کے خلاف جعلی مقدمہ  عالمی ادارے فوری نوٹس لیں 

  • 5

    ملک کو خانہ جنگی سے بچانا سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے

  • 1

    جمعرات ، 24 شوال 1443ھ‘ 26 مئی 2022ء

  • 2

    بدھ ،    23 شوال 1443ھ‘ 25  مئی 2022ء 

  • 3

    منگل ، 22 شوال 1443ھ‘ 24 مئی 2022ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • سیاست بمقابلہ صحافت

    May 26, 2022
  • جارج بش کا ’اعترافِ جرم‘ اور حاضرین کے بے رحم ...

    May 26, 2022
  • مخلوط حکومت مدت پوری کر پائے گی؟

    May 26, 2022
  • ملکی سلامتی کے ادارے ملک بچائیں

    May 26, 2022
  • بلوچستان کیلئے خادم ِ پاکستان کاترقیاتی پیکیج

    May 26, 2022
  • بیمار پرسی کا اجر عظیم 

    May 26, 2022
  • مکتوب نگاری اردو ادب کی اہم صنف

    May 26, 2022
  •     خونیں مارچ کو روکنے کا دانشمندانہ فیصلہ 

    May 26, 2022
  • لمبی اننگز کا کھلاڑی

    May 26, 2022
  •  گیانواپی مسجد : بھارتی حکومت کی تنگ نظری

    May 26, 2022
  • 1

     علم دوستی :پرائیویٹ پوسٹ گریجویٹ کا سلسلہ جاری رکھا جائے

  • 2

      یاد رفتگاں …شیخ الاسلام علامہ حکیم حمید حیات خان 

  • 3

    آرزو

  • 4

    شہدائے پولیس کے نام

  • 5

    یادرفتگاں … لاوہ کے الحاج ملک نور خان

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    بیٹیوں کی تربیت کا صلہ

  • 2

    یتیموں کی کفالت اور تربیت

  • 3

    یتیم سے شفقت

  • 1

    انتقام اور قانون

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    میرا ایمان

  • 1

    ارمغانِ حجاز

  • 2

    علامہ اقبال

  • 3

    بال جبریل

  • 4

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 5

    ضربِ کلیم

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group