مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت50روپے کی کمی سے1لاکھ 12ہزار950روپے ہوگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالرکی کمی سے1842ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت50روپے کی کمی سے1لاکھ 12ہزار950روپے اوردس گرام سونے کی قیمت44روپے کی کمی سے 96ہزار836روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے کے اضافے سے1320 روپے ہوگئی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024