پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تین روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیااور جمعرات کو مندی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 292.08پوائنٹس کی کمی سے46166.05پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ 58.27فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے25ارب8کروڑ79لاکھ روپے ڈوب گئے تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 38.14فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں زبردست جوش وخروش برقرار رہا جس کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس46646پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباو بڑھنے کے باعث مندی چھاگئی اور انڈیکس 46113 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیامندی کا رجحان آخر تک برقرار رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 292.08پوائنٹس کی کمی سے46166.05پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس111.16پوائنٹس کی کمی سے19259.11پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 158.76پوائنٹس کی کمی سے31914.13پوائنٹس کی سطح پر آ گیا .مجموعی طور پر405کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے152کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ236میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب84ارب93کروڑروپے سے گھٹ کر83کھرب59ارب84کروڑ21لاکھ روپے ہوگئی ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38