لاہور ( وقائع نگار خصوصی) اداکارہ صوفیہ مرزانے جڑواں بچوں کی بازیابی کے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔عدالت نے بچوں کو بازیاب کرا کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے اداکارہ صوفیہ مرزا کی درخواست پر سماعت کی ،ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے بتایا کہ گارڈین عدالت نے جڑواں بچیوں زنیرہ اور زینب کو درخواست گزار کے تحویل میں دینے کا کا حکم دیا لیکن سابق شوہر عمرفاروق نے جڑواں بچوں کو دھوکہ سے بیرون ملک لے گیا اور اس مقصد کیلئے سابق شوہر نے دوسری بیوی کیساتھ مل کر جعلی پاسپورٹ تیار کیے. اداکارہ نے استدعا کی کہ عدالت بچوں کو بازیابی کرانے کا حکم دے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024