فلپائن کے ریگولیٹر نے ہنگامی استعمال کے لئے ایسٹرا زینیکا ویکسین کی منظوری دے دی

فلپائن کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)نے آسٹر زینیکا کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف ڈی اے کے سربراہ اینریک ڈومنگو نے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں بتایا کہ ویکسین کنٹرول ٹرائلز کے اعداد و شمار اور اس کے حا صل ہونے والے بہترین نتا ئج کی مجموعی بنیادوں پرآسٹر زینیکا ویکسین پر یقین کرنا مناسب ہے۔فلپائن نے اس سے پہلے 14 جنوری کو فائزر کارپوریشن اور بائیو ٹیک کے کووڈ۔ 19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری بھی دی تھی اور اب ریگولیٹر نے آسٹر زینیکا کورونا ویکسین کی بھی منظوری دئے دی ہے۔فلپائن راوں سال کورونا ویکسین کی 148 ملین خوراک لینے کے لئےسات ویکسین سازوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے جس کا مقصد رواں سال 50 سے 70 ملین افراد یا اس سال مجموعی آبادی کے 60 فیصد سے زیادہ لوگوں کو ویکسین دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ فلپائن میں اب کورونا وائرس سے متاثرہ 518،407 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔