کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد انڈیکس میں 73پوائنٹس کی کمی دیکھی جارہی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز تو مثبت ہوا جو تھوڑی دیر میں منفی ہو گیا۔ مارکیٹ 73پوائنٹس کی کمی سے 46ہزار 384 پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ گذشتہ روز مارکیٹ 170 پوائنٹس کے اضافے سے 46,458 پر بند ہوئی تھی۔