ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے5سالہ کنٹری پارٹنر شپ حکمت عملی کی منظوری دیدی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایشائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے5سالہ کنٹری پارٹنر شپ حکمت عملی کی منظوری دے دی ،اس پر2021ء سے2025ء کے درمیان عمل کیا جائے گا ،بینک کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اے ڈی بی پاکستان میں گروتھ میں اضافہ ،اصلاحات میں مدد دے گا ،میکرو اکنامک استحکام کے لئے بھی اعانت دی جائے گی ،سیکنڈری ترلیم کے فروغ ،کرونا کی وجہ سے صحت کی سہولتوں میں اضافہ اورتکنیکی تعلیم کے فروغ میں بھی مدد دی جائے گی ۔