ایک کروڑ نوکریوں کے دعویداروں نے لاکھوں افراد کو بیروزگار کردیا:خرم دستگیر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریوں کے دعویداروں نے لاکھوں افراد کو بیروزگار کردیا کٹھ پتلی حکمرانوں سے نجات کی گھڑی قریب آچکی ہے نااہل و سلیکٹڈ حکومت عوام دشمن پالیسیوں اور مہنگائی کی وجہ سے اپنا اعتماد کھوچکی ہے جھوٹ اور کھوکھلے نعروں کے سہارے اقتدار لینے والی حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے حکومتی پالیسیوں سے بیساکھیوں پر کھڑا کرنیوالے بھی نالاں ہوگئے ہیں وزیر آباد ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی یقینی ہوچکی ہے ضمنی الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن کے تمام دھڑے متحد ہوکر میاں نوازشریف کا جھنڈا اٹھائے ہوئے ہیں بیگم طلعت شوکت چیمہ کی انتخابی مہم میں مسلم لیگ ن کے عہدیدار اور کارکن بھرپور شرکت کررہے ہیں 19فروری کو مسلم لیگ ن ووٹ کی عزت اور اسکا تحفظ کریگی اور حکومتی مشنری کے استعمال کو ناکام بناتے ہوئے مسلم لیگ ن عوامی ووٹوں کی طاقت سے کامیابی حاصل کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی رہنما خاور اکرام بٹ کے بیٹے اور سٹی سیکرٹری اطلاعات عامر اکرام بٹ کے بھتیجے انیب خاور بٹ کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔