سابق ناظم چوہدری صداقت علی ودیگر کی چوہدری صدیق مہر سے ملاقات
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سینئر راہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے81 چوہدری محمد صدیق مہر نے یونین کونسل11 کے تینوں دھڑوں میں مفاہمت کرواتے ہوئے انہیں علاقہ کی خدمت اور پارٹی کی مظبوطی کیلئے کام کرنے کی ہدایات دیں۔سابق ناظم چوہدری صداقت علی منڈ، چوہدری افضل چیمہ اور خالد کھوکھر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ چوہدری محمد صدیق مہر کے ساتھ انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور باہمی اختلافات کو ختم کر کے ایک ساتھ عوامی خدمت کرنے اور پی ٹی آئی کو مزید منظم کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر سینئر راہنما نے تینوں دھڑوں کے الحاق کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب وزیر اعظم عمران خان کے سپاہی ہیں اور اپنے لیڈر کے وژن کو گھر گھر پہنچانے اور عوام کے مسائل کو حقیقی معنوں میں ختم کرنے کیلئے باہمی اتفاق انتہائی ضروری ہے مجھے خوشی ہے کہ آپ سب ایک دوسرے کا دست بازو بن کر عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھنے کیلئے متحد ہو گئے ہیں ۔