ٹریفک وارڈن کے رویہ کیخلاف انجمن فروٹ ایسوسی ایشن کا احتجاج
گوجرانوالہ+نوشہرہ ورکاں(نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت +نامہ نگار)ٹریفک وارڈن کے رویہ کے خلاف انجمن فروٹ ایسوسی ایشن کا اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاج تفصیلات کے مطابق تھانہ والے چوک میں دس سے پندرہ افراد ریڑھیاں لگا کر فروٹ فروخت کرتے ہیں جس سے ٹریفک میں روکاوٹ پیدا ہوتی تھی جس پر ٹریفک وارڈن نے انہیں ریڑھیاں ہٹانے کا کہا تو فریقین کے درمیان جھگڑا ہو گیا گزشتہ روز ٹریفک وارڈن نے دو ریڑھی والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں ریڑھیوں سمیت تھانہ میں بند کر دیا جس کے خلاف آج انجمن فروٹ شاپ والوں نے اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال کے دفتر کے سامنے اکٹھے ہو کر احتجاج کیا ۔اس موقع پر میاں عمران صدر فروٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ ٹریفک وارڈن اصغر نے بھتہ نہ دینے پر غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارے ساتھی پر تشدد کیا اور احتجاج پر ان کے خلاف مقدمات درج کر انہیں حوالات میں بند کر دیا ہے ہمارے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے مذکورہ ٹریفک وارڈن کے خلاف کارروائی کی جائے اور غریب ریڑھی والوں کے خلاف درج مقدمات ختم کئے جائیں۔