حافظ آباد: 7 اشتہاری سمیت 20 افراد گرفتار‘مال مسروقہ برآمد
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد پولیس کی جانب سے اشتہاری مجرمان، ناجائز اسلحہ ہولڈرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ، 7 اشتہاری مجرمان سمیت 20 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی۔ تھانہ صدر حافظ آباد ، تھانہ جلالپور بھٹیاں ، تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں اور دیگر علاقوں میں کریک ڈائون کے دوران 20 سماج دشمن عناصر کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں7 اشتہاری مجرمان ، 10 ناجائز اسلحہ ہولڈر اور 3 منشیات فروش شامل ہیں ۔ تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس نے 2 منشیات فروشوں عمران اور مختار کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار منشیات فروش عمران سے 1240 گرام چرس جبکہ منشیات فروش مختار سے 1090 گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے ۔