پریس کلب حافظ آباد کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف وفاداری کی تقریب آج ہو گی
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد کے نومنتخب عہدیداران کی حلف وفاداری کی تقریب آج ایک بجے دن جناح ہال میں منعقد ہو گی عہدیداروں سے حلف سینئر ترین صحافی سابق صدر پریس کلب رانا محمد یوسف وحید لیں گے مہمانان خصوصی میں ڈی سی او نوید شہزاد مرزا ، ڈی پی اوسید حسنین حیدر ،ایم پی اے ڈاکٹر شیخ مظفر علی ، سابق ایم پی اے ملک وزیر اعوان امیر جماعت اسلامی پروفیسر طاہر ایوب ، مولا نا نصراللہ بھٹی ، صدر ڈسٹرکٹ بار الطاف اصغر بھٹی ، صاحبزادہ سید وسیم الحسن نقوی ودیگر مذہبی سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔