گوجرانوالہ:پانچ ماہ گزرنے کے بعد بھی 12سالہ بچی بازیاب نہ ہو سکی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پولیس کی کارکردگی صرف سوشل میڈیا کی حد تک محدود پانچ ماہ گزرنے کے بعد بھی 12سالہ بچی بازیاب نہ ہو سکی پولیس تعاون نہیں کر رہی والدین کی دہائی تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ جنڈیالہ باغ والا میں پانچ ماہ قبل اغواء ہونے والی 12سالہ مسکان تاحال بازیاب نہ ہو سکی جبکہ سی پی او سرفراز احمد فلکی اور ان کی ٹیم صرف سوشل میڈیا کی حد تک کاکرردگی دیکھانے میں مصروف ہے بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹی کو اغواء ہوئے پانچ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔