متین انٹرپرایز نے فرسٹ اے ڈی چمپیئن لیگ کرکٹ ٹرافی جیت لی
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)فرسٹ اے ڈی چمپیئن لیگ کرکٹ ٹرافی 2020-21کا فائنل متین انٹرپرایز اور ابو بکر الیون کے درمیان کھیلا گیا۔متین انٹرپرایز نے فائنل میچ 5 وکٹوں سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ ابوبکر الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز کے اختتام پہ ساتھ وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے،عبداللہ فضل نے 51 اور سکندر نے 32 رنز بنائے، متین انٹرپرایز کی جانب سے خرم نے 3 وکٹیں حاصل کی۔جواب میں متین انٹرپرایز نے مطلوبہ حدف 19:1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔اکبر خان نے 93رنز ناٹ آٹ کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی اور فائنل میچ کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔اس ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز ھمزہ اینایت بنے جو کہ ینگ اسٹار کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کے بہترین بولر تاجی بنے جو کہ ابوبکر الیون کی جانب سیاس ٹورنامنٹ کے بہترین آل رانڈر اکبر خان بنے جو کہ متین انٹرپرایز کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کے بہترین پلیئر عبداللہ فضل بنے جو کہ ابوبکر الیون کی جانب سے,اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سید وقاص حسن ڈائریکٹر فلیمینگو اسپورٹس تھیاور گیسٹ آف آنر سید شہروز علی جنرل سیکریٹری فلیمینگو اسپورٹس، اور شاکر میمن کورڈینیٹر آف فلیمینگو اسپورٹس جنہوں نے انعامات تقسیم کیے. ڈائریکٹر فلیمنگو اسپورٹس سید وقاص نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ایسے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ انعقاد اور بہتر کرایا جائے اور تمام ٹیموں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں اور گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔