Waqt News
Tuesday | March 02, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • چین کی فوجی ترقی کسی دوسرے ملک کے لئے کوئی خطرہ نہیں:وزارت دفاع
  •  افغانستان میں عمارتوں کی تعمیر اور گاڑیوں کی مد میں اربوں امریکی ڈالر ضائع ہوئے ۔ امریکی رپورٹ
  • بلوچستان خوبصورت ثقافتوں اور روایات کا امین صوبہ ہے: سبطین خان
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کی در گاہ روحانیت کی یونیورسٹی ہے: صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ
  • کراچی:اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی مندی کا رجحان

ایک تھیPDM 

Jan 28, 2021 9:08 AM, January 28, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ایک تھیPDM 

پاکستان کی ستر سالہ سے زائد تاریخ میں حزب اختلاف نے بے شمار اتحاد بنائے ، منتخب یا بقول حزب اختلاف غیر آئینی یا بے ایمانی سے بنی حکومتوں کیخلاف احتجاج ہوئے ، نوابزادہ نصراللہ خان سمیت بڑے نامی گرامی سیاست دانوں نے حزب اختلاف کے سربراہی کی ، قومی اتحاد از خود بڑا اتحاد تھا یا شہید ذولفقار بھٹو کیخلاف ایک مضبوط اتحاد ، حزب اختلاف کا اتحاد ہو یا حکومت کے ساتھ دینے والے جنہیں اتحاد ی کہا جاتا ہے اس میں شامل جماعتیں اپنے اپنے نظریات لئے ایک ساتھ بیٹھتے ہیں اور انکا ٹارگٹ اپنا اپنا ہوتا ہے اور جہاں تک ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیابی ہو اس وقت تک وہ اتحاد بنے رہتے ہیں ، مگر ’’ نئے پاکستان ‘‘میں بننے والا حالیہ اتحاد جسے ’’PDM‘‘ کا نام دیا گیا ، یعنی پاکستان جمہوری اتحاد ، جو ایک قانونی اور جمہوری حکومت کے خلاف بنایا گیا ( پاکستان کے تحریر شدہ آئین کے تحت ایوان میں حلف اٹھانے والے اراکین قانونی ہی ہوتے ہیں) ، پی ڈی ایم اتحاد نے اپنے بیانات ، اورعمل سے اس اتحاد کو جلدہی اپنے انجام تک پہنچا دیا ، کچھ قومی سیاسی جماعتیںایک قدم اتحاد کے ساتھ آگے بڑھتی ہیں مگر دوسرے ہی قدم کچھ ایسا اقدام کر بیٹھتی ہیں کہ کئی قدم پیچھے چلی جاتی ہیں اور حکومتی اراکین بغلیں بجانی شروع کردیتے ہیں وہ بغلیں بجانے میں حق بجانب ہیں ۔ سب سے بڑی جماعت اس اتحاد میں مسلم لیگ ن ہی نظر آتی ہے جو پاکستان کے چاروں صوبے میں ہے ، پی ڈی ایم میںشامل جماعتیں تحریک ، لانگ مارچ ، جلسوں، کے نتائج کی روشنی میں ملنے والے ثمر سے بھی لطف اندوز ہونے کی آس لگائے بیٹھی ہیں ، ساتھ میں اپنی صوبائی سیاست ، اور پہلے سے حاصل ثمرات کو چھوڑنے پر بھی تیار نہیں ۔پی ڈی ایم کی دوسری بڑی جماعت پی پی پی کے فعال رہنماء بلاول بھٹو زرداری کے اس مشورے سے کہ تبدیلی کیلئے تحریک عدم اعتماد لائی جائے نے حکومتی ایوانوں میں شادیانے بجوادیئے ، ان شادیانوں کا بجنا ایک لازمی امر تھا ، چونکہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کامیابی کا منہ کم ہی دیکھتی ہے، بلاول کا یہ بیان حزب اختلاف کو ٹرک کی لال بتی کے پیچھے لگانے کے علاوہ کچھ نہیں ، اس طریقہ کار سے تحریک انصاف کی حکومت بھی انکاری نہیں چونکہ اراکین کا ایمان کا سب کو علم ہے اس کا مظاہرہ ماضی قریب میں سینٹ میں ہوچکا ہے ، نیز ہر انتخاب میں ہوتا ہے پارٹی کے سربراہ خود ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں کہ ہمارے اراکین اتنے تھے ، ووٹ کم کیسے ہوگئے؟؟ اخبارات میںبیٹھے یا چینلز پر بیٹھے دانشوروں کو اب پتہ چلا کہ عرصہ ہوا اب پی پی پی ’’انقلابی‘‘ جماعت نہیں رہی۔اسکی سیاست صوبہ سندھ تک محدود ہوگئی ہے ، جس کی وجہ سے نہ استعفیٰ ہونگے نہ ہی نئے انتخابات کا مطالبہ اس لئے ’’حصہ بقدرجثہ ‘ ‘پر ہی اکتفاء کیا جائے ۔ وہ صوبائی حکومت میں تیسری باری سے لطف اندوز ہورہی ہے۔اقتدارواختیار کی بندربانٹ سے جو حصہ اس نے اپنے جثے کے بل بوتے پروصول کیاہے اسے بچانے کو وہ عمران حکوت کی ''B-Team'' بننے کو بھی رضا مند ہوجائیگی۔ مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف سے منسوب مسلم لیگ کو اب اسے بھلاکر کوئی نئی گیم سوچنا ہوگی۔یہ دونوں جماعتیں اگرچہ فی الوقت پیپلز پارٹی سے جدا ہونے کو آ مادہ نظر نہیں آرہیں۔بلاول کے تحریک عدم اعتماد والے بیان کے بعد کچھ ہلکا ہلکا سرور ہے والا معاملہ نظر آرہا ہے ، دبے دبے مسلم لیگ ن کچھ نہ کچھ بول رہی ہے ۔ مولانہ فضل الرحمن کو بیان پر افسوس تو ہوگا مگر شائد ابھی کچھ بولے نہیں چونکہ انہیں معلوم ہے کہ پی ڈی ایم کی سربراہی انہیں پی پی پی کی کوششوں سے ہی ملی ہے ۔ بلاول بھٹو کا یہ بیان کسی ’’اندھا دھند ‘‘بیان کے علاوہ کچھ نہیں ، چونکہ انکے پاس اراکین کے اعداد و شمار شاید غلط ہیں۔ اعداد و شمار اپنی جگہ اہم چیز اراکین کی اپنی جماعت سے بے لوثی ہے جو اس بیان پر ختم ہوتی ہے ’’ذرا نوٹ وکھا تو میرا موڈ بنے ‘‘ بہترین جوڑ توڑ کے ماہر سابق صدر آصف علی زرداری نمبر گیم سے بخوبی واقف ہیں اس کے باوجود حزب اختلاف کو کیوں اس طرف لے جارہے ہیں ؟

امیر جماعت اسلامی مظہر اقبا ل رندھا وا کے بیٹے کا رحادثے میں زخمی 

ہاں ! آصف علی زرداری کا ’’ہوائوں میں رابطہ ہونا اس کی وجہ ہو ، مگر یہ رابطے تو مولانہ فٖٖضل الرحمن کے بھی ہیںجنہوںنے مولانا کے گزشتہ دھرنے میں انہیں دھوکہ دیا بقول مولانا کے۔نیز یہ رابطے تو شہباز شریف اور خواجہ آصف کے بھی ہیں وہ ان ہوائی رابطوںسے کیوں لا علم ہیں۔ اس روشنی میں یہ پی پی پی کا موقف سندھ اسمبلی حکومت کو بچانے کے علاوہ کچھ نہیں، انہیںصاف نظر آتا ہے اگر کسی تحریک کے نتیجے میں خداناخواستہ حکومت گھر بھی گئی تو پی پی پی کو سندھ کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا جبکہ زیادہ فائدہ پنجاب میںمضبوط قدم کی وجہ سے مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا۔ پی پی پی کی سیاسی سوچ اور طریقہ سیاست کے بارے ایک مرتبہ شاید پہلے بھی لکھا کہ جب سابق وزیراعظم کے ہاں نواز شریف ملک سے باہر جلاوطنی پر تھے اس وقت شہید بے نظیر بھٹو جدہ تشریف لائی تھیں میاں نواشریف سے آئندہ کی شفاف سیاست کرنے کے وعدے وعید ہوئے تھے معاہدے ہوئے تھے ، بے نظیر کے جانے کے بعد میاں صاحب کے ہاں حسب معمول شام کا بڑا کھانا تھا ، وہاں میاںصاحب بے نظیر کی مثبت سیاسی سوچ کی پر زور تعریف کررہے تھے ، اس وقت بھی میاںشہباز شریف بے نظیر کی تبدیل شدہ سیاسی سوچ پر مشکوک رائے رکھتے تھے ، کھانے پر راقم نے کہا کہ میاں صاحب اتنی تعریف نہ کریں پی پی پی کی اپنی سیاست ہے وہ جنرل مشرف کو دکھانے یا بلیک میل کرنے کیلئے آپکے ساتھ ملاقاتیں کرتی ہے ، میاں صاحب نے اس رائے کو اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہے تھے ، کچھ عرصے بعد میاں صاحب لندن چلے گئے ، میثاق جمہوریت کے چرچے تھے، ایک شام ٹی وی پر دیکھا کہ شہید محترمہ دبئی میں جنرل مشرف سے ملاقات کررہی تھیں ، لندن فون پر میاں نواز شریف کو فون پر ٹی وی کی طرف توجہ دلائی وہ بھی وہی خبر دیکھ رہے تھے اور افسردہ تھے ان جملوں کے ساتھ ’’کس پر اعتبار کریں ‘‘؟ بہر حال حکومتی اراکین کی اس بات میںصداقت ہے کہ حزب اختلاف روز روز اپنے بیانات میں تبدیلی کی بناپر اپنا وقار کھو چکی ہے ، اتحاد میں شامل جماعتوںکو راہ نئی سوچنی ہوگی،چند ماہ کے اس کھیل میں پی ڈی ایم کے حامی عوا م کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملا ،اس لئے اب یہ کہا جاسکتا ہے کہ ’’ایک تھی حزب اختلاف ۔

گوجرانوالہ:صاحبزادہ داود رضوی 2 روزہ تبلیغی دورے پر روانہ 
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • جمائما گولڈ سمتھ کا دل ایک مرتبہ پھر ٹوٹ گیا

    Feb 16, 2021 | 20:12
  • حفیظ شیخ سینٹ کے رکن منتخب ہوگئے تو؟

    Feb 16, 2021
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
متعلقہ خبریں
  • عوام کے محافظوں نے ایک اور بے گناہ کی جان لے لی

    Jan 21, 2021 | 12:40
  • بھارت: نئی دلی میں کسانوں کے احتجاج کو ایک ماہ مکمل، اہم ...

    Dec 26, 2020 | 10:59
  • وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہوں گے

    Sep 11, 2020 | 11:13
  • ذیا بیطس میں مبتلا کورونا وائرس کے 10 فیصد مریض ایک ہفتے میں ...

    Jun 01, 2020 | 17:50
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • چین کی فوجی ترقی کسی دوسرے ملک کے لئے کوئی خطرہ نہیں:وزارت ...

    Mar 01, 2021 | 23:05
  •  افغانستان میں عمارتوں کی تعمیر اور گاڑیوں کی مد میں اربوں ...

    Mar 01, 2021 | 22:44
  • بلوچستان خوبصورت ثقافتوں اور روایات کا امین صوبہ ہے: سبطین ...

    Mar 01, 2021 | 22:42
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کی در گاہ روحانیت کی یونیورسٹی ...

    Mar 01, 2021 | 22:36
  • کراچی:اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی مندی کا ...

    Mar 01, 2021 | 21:34
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ارشاد نامہ!!!!!!!!!

    Mar 01, 2021
  • پاکستان بھارت معاہدہ:’’خیر کی خبر‘‘

    Mar 01, 2021
  • حمزہ کی واپسی، شہباز شریف کی تیاریاں!!!!

    Feb 28, 2021
  • ـ"نیو یارک کاٹن کریش،تاجکستانی کپاس"

    Feb 28, 2021
  • عبدالعلیم خان سے ملاقات، پرویز الٰہی اور فواد ...

    Feb 27, 2021
  • 1

    بے اصول اور مکار دشمن کے لئے ہمارے گھوڑے ہمہ وقت تیار ہیں 

  • 2

    تحفظ ناموس رسالت اصل ایمان ہے

  • 3

    پی آئی اے کے کرایوں میں کمی

  • 4

    پاکستان تیار ہے‘ بھارت سے یواین قراردادوں پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرالی ...

  • 5

    بھارتی طیارے مار گرانے  کے واقعہ کے 2 سال مکمل

  • 1

    پیر16 رجب المرجب  1442ھ‘  یکم؍مارچ 2021ء 

  • 2

    اتوار15 رجب المرجب  1442ھ‘  28؍ فروری 2021ء 

  • 3

    ہفتہ‘  14 رجب المرجب  1442ھ‘  27؍ فروری 2021ء 

  • 4

    جمعۃ المبارک‘  13 رجب المرجب  1442ھ‘  26؍ فروری 2021ء 

  • 5

    بدھ  ‘  11 رجب المرجب  1442ھ‘  24؍ فروری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • پارلیمان کا کوئی متبادل نہیں 

    Mar 01, 2021
  • کچھ سوالات 

    Mar 01, 2021
  • بھارت کی لڑکھڑاتی ہوئی نام نہاد جمہوریت …!! 

    Mar 01, 2021
  • انسداد سود سیمینار 

    Mar 01, 2021
  • پلوامہ سے  ’’سرپرائز ڈے‘‘ تک

    Mar 01, 2021
  •   بارالیکشن …کہاں تک سنو گے کہاں تک سنائوں

    Mar 01, 2021
  • یہ بے صبری کیسی ؟

    Mar 01, 2021
  •  طالب الہاشمی

    Mar 01, 2021
  •  کشمیری طلبہ کے ساتھ ایک دن 

    Mar 01, 2021
  • دہشت گردی کیخلاف برسر پیکار پاک افواج

    Mar 01, 2021
  • 1

    ’’نبی رحمتؐ کا نزول دارارقم میں‘‘

  • 2

    اردو زبان کا نفاذ کب

  • 3

    حکومت ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل بھی حل کرے

  • 4

    مہنگائی کے خاتمے کیلئے اقدامات کا مطالبہ

  • 5

    اپنے آپ کو قبول کریں

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    محافظ فرشتے

  • 2

    الکتاب (۶)

  • 3

    الکتاب (۵)

  • 4

    الکتاب (۴)

  • 5

    الکتاب (۲)

  • 1

    جدوجہد

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    اتحاد

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    اتفاق

  • 1

    بالِ جبریل

  • 2

    علامہ اقبال

  • 3

    نشیب و فراز

  • 4

    علامہ اقبال

  • 5

    آفتاب

منتخب
  • 1

    عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

  • 2

    پرویز رشید سینٹ سے باہر 

  • 3

    سینما، فلم سازی اور سیاسی ’’شو‘‘

  • 4

    پاکستان بھارت معاہدہ:’’خیر کی خبر‘‘

  • 5

    حمزہ کی واپسی، شہباز شریف کی تیاریاں!!!!

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    اسلام آباد : امام مسجد کا قتل: مرکزی ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

  • 2

    بھارت میں خاتون نے شوہر کو ویڈیو پیغام بھیج کر ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

  • 3

    خاتون اول بشریٰ عمران کامزار حضرت داتا گنج بخشؒ کے قریب پناہ گاہ کا دورہ،قیام و ...

  • 4

    رات دیر تک جاگنے کے سنگین نقصانات

  • 5

    سینئر پاکستانی اداکار اعجاز درانی88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group