Waqt News
Wednesday | March 03, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • الیکشن کمیشن کا علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس،فواد چوہدری کے بیان کی تردید
  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے چھ وکٹوں سے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو شکست دے دی
  • پاک چین سفارتی تعلقات کے 70سال مکمل، اسلام آباد اوربیجنگ میں آ ن لائن تقاریب,پاکستان میں تقریب کی صدارت وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کی
  • ہم نے ضمیر کا ووٹ مانگا ہے ،میراضمیرمطمئن ہےکوئی غلط کام نہیں کیا: علی حیدرگیلانی
  • پنجاب ایمرجنسی سروس ترمیمی بل 2021 پنجاب اسمبلی کے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا

بھارتی توپوں کا رخ پاکستان کی طرف‘ پاکستان جواب دینے کیلئے تیار 

Jan 28, 2021 9:03 AM, January 28, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
بھارتی توپوں کا رخ پاکستان کی طرف‘ پاکستان جواب دینے کیلئے تیار 

کشمیریوں اور کسانوں کے زبردست مظاہرے‘ سکھ کاشتکاروں نے لال قلعہ پر ترنگا ہٹا کر اپنا پرچم لہرا دیا

بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے روز 26 جنوری کو بھارتی احتجاجی کسانوں نے تمام رکاوٹیں توڑ کر نئی دہلی پر یلغار کر دی۔ لال قلعے میں جنگ کا سماں تھا۔یہ سکھ کاشتکاروں کی فتح کا دن ثابت ہوا۔ لال قلعے سے ترنگے کو ہٹا کر سکھوں کا پرچم لہرا دیا۔ بھارتی کسانوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر الٹی میٹم کی مدت ختم ہونے پر نئی دہلی پر دھاوال بول دیاتھا۔ بھارتی کسان تمام رکاوٹیں توڑ کر نئی دہلی میں داخل ہو گئے۔ کسانوں کے زبردست مظاہروں کے دوران  بھارتی کسانوں کی نازی پورہ‘ سنگھو‘ ٹکری بارڈر پر پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔ بھارتی پولیس نے کسانوں پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے جس سے ایک کسان ہلاک‘  متعدد زخمی ہو گئے۔ بھارتی کسانوں نے لال قلعہ پہنچ کر بھارتی پرچم ترنگے کی چھٹی کرا دی اور وہاں سکھوں کا مذہبی پرچم لہرا دیا۔ لالہ قلعہ میں پولیس اور کسانوں میں جھڑپیں اتنی شدید تھیں‘ لگ رہا تھا جیسے کوئی جنگ چھڑ گئی ہو۔ بھارتی کسان ٹینکوں کے مقابلے میں ٹریکٹر لے آئے۔ کسان متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔حکومت نئی دہلی میں سکھ کسانوں کے احتجاج کے باعث یوم جمہوریہ کی پریڈ بھی صحیح طور پر منعقد نہ کر سکی۔ بھارتی فوج کی پریڈ میں چند فوجی دستوں نے شرکت کی۔ پریڈ دیکھنے والوں کی تعداد بھی کم تھی۔ انڈین آرمی کے موٹر سائیکل سوار دستوں نے بھی پریڈ میں حصہ نہیں لیا۔ بھارتی دارالحکومت میں کسانوں کے ٹریکٹر مارچ کی وجہ سے پریڈ کو خلاف روایت جلد افراتفری میں نمٹا دیا گیا۔ 

گوجرانوالہ:نجی کالج کے ہمراہ ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی واک

یوم آزادی اور یوم جمہوریہ پر بھارت کو ایسی سبکی کا کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا۔ کسانوں نے حکومت کی پوری کوششوں اور تیاریوں کے باوجود حکومتی رٹ کو مفلوج کرکے رکھ دیا۔ حکومتی عملداری سوالیہ نشان بن کر رہ گئی۔ دارالحکومت کے سب سے اہم مقام جہاں خصوصی مواقع پر ترنگا لہرایا جاتا ہے‘ اس کا بھی حکومت تحفظ کرنے میں ناکام رہی۔ کسانوں کے مسائل آسانی سے حل ہو سکتے ہیں۔ انکے مسائل حل کرنے کے بجائے مودی سرکار نے سات ریاستوں میں موجود سکھ کسانوں کو اقلیت کی نظر سے دیکھتے ہوئے کسان کش قوانین بنا دیئے جن کو حکومت واپس لینے اور مظاہرین انکے خاتمے سے کم پر تیار نہیں‘ نتیجتاً حکومت کو بدترین رسوائی کا سامنا کرنا پڑا اور بدستور حکومت ہٹ دھرمی سے کام لے رہی ہے اور سکھوں کو مسلمانوں کی طرح دیوار سے لگانے کی مزید کوششیں تیز کر دی ہیں۔ معروف برطانوی اخبار گارڈین نے بھارت میں کسانوں کے احتجاج اور مودی کی طرز سیاست پر اداریہ میں لکھا ہے کہ مودی کا طرز سیاست آمرانہ ہے۔ کسانوں کا احتجاج مودی سرکار کیلئے بھیانک خواب ثابت ہو سکتا ہے۔  

نوشہرہ ورکاں :کھلی کچہری‘ اسسٹنٹ کمشنر نے سائلین کی شکایات سنیں

انڈین آرمی کو تاریخی ہنگامے کے بعد سکھ فوجیوں کی طرف سے بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعددہلی میں موجود سکھ فوجیوں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ڈیوٹی تبدیل کر دی ہے۔ اہم مقامات پر پہرہ دینے والے سکھ فوجیوں سے ہتھیار بھی لے لئے گئے ہیں۔بھارتی سیاسی عسکری قیادت کو خدشہ ہے کہ 1984 میں سانحہ گولڈن ٹیمپل کے وقت جس طرح سکھ یونٹوں نے بڑے پیمانے پر بغاوت کرتے ہوئے امرتسر کی طرف مارچ شروع کر دیا تھا، اسی طرح اب سکھ فوجی دہلی میں اکٹھے نہ ہو جائیں۔ رپورٹس کے مطابق انڈین آرمی دہلی کے سکھ احتجاج کو ختم کرنے کیلئے اسی واقعے کا سہارا لے گی اور قوی امکان ہے کہ چند دنوں میں بڑے پیمانے پر طاقت کا استعمال کر کے دہلی کو سکھوں سے خالی کرایا جائے گا۔ سکھوں نے ٹریکٹر مارچ کے بعد اب بھارتی پارلیمنٹ کے گھیرائو کا اعلان کیا ہے۔ 

گوجرانوالہ:چورگینگ کے 3 ارکان گرفتار 

یوم جمہوریہ پر معاملات میں بگاڑ مودی حکومت کے اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے گئے متعصبانہ رویے کے باعث پیدا ہوا۔ بھارتی حکومت اور گودی میڈیا اس معاملے کو لے کر پاکستان پر الزام لگا رہا ہے۔ انہیں کسانوں کے احتجاج کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ نظر آتا ہے۔ ایک بار پھر بھارت کی عسکری و سیاسی قیادت اور میڈیا کی توپوں کا رخ پاکستان کی طرف ہے۔ کسانوں کا احتجاج ابھی ختم نہیں ہوا‘ مودی جب چاہیں کسانوں سے مذاکرات کرکے یہ مسئلہ حل کر سکتے ہیں مگر انکی طرف سے یہ ڈرامہ بازی مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے کی گئی ہے۔ لہٰذا وہ مذاکرات میں کامیابی کیلئے سنجیدہ ہی نہیں اور کسان پارلیمنٹ کے گھیرائو کا اعلان کر چکے ہیں۔ معاملات مزید مخدوش ہوتے نظر آرہے ہیں۔

گیپکو ‘لیسکو‘فیسکو سمیت ڈسکوزمیں 400سے زائد افسروں کا دوہری مراعات لینے کا انکشاف

 اقلیتوں کے حوالے سے بھارت کو عالمی برادری کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ایک طرف مودی سرکار انسانی حقوق کی پامالی سے باز آنے پر تیار نہیں دوسری طرف وہ دنیا کی نظروں میں دھول جھونک کر اپنے مظالم کو اخفا میں رکھنا چاہتی ہے۔ ایسے مواقع پر وہ ایسے حربے اور ہتھکنڈے اختیار کرتی ہے جس سے دنیا کی توجہ ان معاملات سے ہٹ جائے۔ وقتی طور پر اس نے سکھوں کے احتجاج سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے 20 جنوری کو چین کے ساتھ مزید جھڑپوں کا سلسلہ شروع کردیا اور اب وہ پاکستان کے ساتھ کوئی مہم جوئی‘ کوئی فالس فلیگ اپریشن کا اعادہ کر سکتا ہے۔  پلوامہ کی ڈرامہ بازی مودی کے بااعتماد صحافی ارنب گوسوامی کے وٹس اپی سے سامنے آچکی ہے۔ ایسی ہی مزید ڈرامہ بازی بھی مودی سرکار کی طرف سے ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر جب 14 فروری 2019ء کو پلوامہ نوٹنکی کے بعد بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا تھا تو وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بھارت نے کوئی سٹرائیک ایڈونچر یا حملہ کیا تو پاکستان جواب کے بارے میں سوچے گا نہیں‘ فوراً جواب دیگا اور پھر پاکستان نے 26 فروری کو بھارت کی ناکام مہم جوئی کا 27 فروری کو کامیابی سے جواب دیا تھا۔ اب پھر ایسا ہوتا ہے تو پاکستان ایک بار پھر تاریخ کو دہرائے گا جو تاریخ کے اوراق پر سنہری الفاظ میںابھی دمک رہی ہے۔ 

گوجرانوالہ سمیت صوبہ بھر کے سکولوں میں 100فیصد طلبہ کی حاضر ی کی پالیسی عمل کیا جائیگا
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • سپریم کورٹ سے رہنما اقدامات کی امید 

    Feb 18, 2021
  • ’’وقت کی یہ مجبوری ہے ، حفیظ شیخ ضروری ہے‘‘

    Feb 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • جنوبی افریقہ نے پہلے میچ میں شکست کا بدلہ پاکستان کو 6 وکٹوں ...

    Feb 13, 2021 | 21:45
  • شوکت خانم اسپتال کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور جدیداسپتال ...

    Jan 23, 2021 | 16:49
  • مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان اور اسکے ہمسایوں کے ...

    Jan 12, 2021 | 20:16
  • پاکستان سپر لیگ : آج کراچی  کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ...

    Feb 24, 2021 | 10:28
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • الیکشن کمیشن کا علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس،فواد ...

    Mar 02, 2021 | 23:09
  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے چھ وکٹوں سے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو ...

    Mar 02, 2021 | 22:49
  • پاک چین سفارتی تعلقات کے 70سال مکمل، اسلام آباد اوربیجنگ میں ...

    Mar 02, 2021 | 21:57
  • ہم نے ضمیر کا ووٹ مانگا ہے ،میراضمیرمطمئن ہےکوئی غلط کام ...

    Mar 02, 2021 | 21:32
  • پنجاب ایمرجنسی سروس ترمیمی بل 2021 پنجاب اسمبلی کے ایوان نے ...

    Mar 02, 2021 | 21:00
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • چیف جسٹس ارشاد حسن خان اور جنرل پرویز مشرف!!!!!!

    Mar 02, 2021
  • اپوزیشن کو کورم کی نشاندہی پر سبکی ، ارکان گپیں ...

    Mar 02, 2021
  • سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

    Mar 02, 2021
  • ارشاد نامہ!!!!!!!!!

    Mar 01, 2021
  • پاکستان بھارت معاہدہ:’’خیر کی خبر‘‘

    Mar 01, 2021
  • 1

    ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لئے پنجاب اسمبلی نے قابلِ تقلید روایت قائم کی 

  • 2

    وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتیں برقرار رکھنے کا صائب فیصلہ 

  • 3

    انس سرور سکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ منتخب 

  • 4

    بے اصول اور مکار دشمن کے لئے ہمارے گھوڑے ہمہ وقت تیار ہیں 

  • 5

    تحفظ ناموس رسالت اصل ایمان ہے

  • 1

    منگل17 رجب المرجب  1442ھ‘  2؍مارچ 2021ء 

  • 2

    پیر16 رجب المرجب  1442ھ‘  یکم؍مارچ 2021ء 

  • 3

    اتوار15 رجب المرجب  1442ھ‘  28؍ فروری 2021ء 

  • 4

    ہفتہ‘  14 رجب المرجب  1442ھ‘  27؍ فروری 2021ء 

  • 5

    جمعۃ المبارک‘  13 رجب المرجب  1442ھ‘  26؍ فروری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • سپریم کورٹ کی حتمی رائے۔ اب اپنا کتھارسس کر لیں 

    Mar 02, 2021
  • سوداور بینکاری نظام پر ایک قابل ذکر مکالمہ

    Mar 02, 2021
  • عطائیت قتل گاہیں ہیں!

    Mar 02, 2021
  •  سینٹ انتخابات اور جوڑ توڑ 

    Mar 02, 2021
  • گھوڑا اور گھاس!

    Mar 02, 2021
  • گُلوں کے رنگ و بوُ نے ۔۔۔۔

    Mar 02, 2021
  • خلائی مشن، ’’سپارکو‘‘ کو فعال کرنے کی ضرورت

    Mar 02, 2021
  • سالار صحافت، حمید نظامی

    Mar 02, 2021
  • جرائم کی سب سے بڑی وجہ۔۔۔بیروزگاری!

    Mar 02, 2021
  • کیا عمران خان داخلی اور خارجی محاذ پر کامیاب ہوں ...

    Mar 02, 2021
  • 1

    اوور ٹیکنگ کے کانٹے

  • 2

    انقلاب ایران کی بیالیسویں سالگرہ

  • 3

    ’’نبی رحمتؐ کا نزول دارارقم میں‘‘

  • 4

    اردو زبان کا نفاذ کب

  • 5

    حکومت ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل بھی حل کرے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حکمت 

  • 2

    محافظ فرشتے

  • 3

    الکتاب (۶)

  • 4

    الکتاب (۵)

  • 5

    الکتاب (۴)

  • 1

    سلامتی

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    جدوجہد

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    اتحاد

  • 1

    سحر

  • 2

    علامہ اقبال

  • 3

    بالِ جبریل

  • 4

    علامہ اقبال

  • 5

    نشیب و فراز

منتخب
  • 1

    عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

  • 2

    پرویز رشید سینٹ سے باہر 

  • 3

    سینما، فلم سازی اور سیاسی ’’شو‘‘

  • 4

    پاکستان بھارت معاہدہ:’’خیر کی خبر‘‘

  • 5

    سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    بھارتی طیارے کی پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ

  • 2

    کراچی پولیس کی’پاوری کرنے والی‘ خواتین اہلکار معطل

  • 3

    سوڈان: دوران پرواز ’بلی‘ کا پائلٹ پر حملہ

  • 4

    پنجاب میں نیا تعلیمی سال کب سے شروع ہوگا؟ نوٹیفکیشن جاری

  • 5

    پی ایس ایل میں مزید تین لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group