بہاولپور سکھا میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی‘ متعدد کو جرمانے
اڈالاڑ(نمائندہ نواے وقت ) محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رائے ظفرعباس کھرل کی اڈالاڑ کے نواہی علاقہ بہاولپور سکھا میں دکانداروں کے خلاف گورنمنٹ کے ریٹ سے زائد فروخت پر کارروائی کی کئی دکانداروں کوجرمانے کئے گئے اور کئی دوکاندار دوکانوں کو چھوڑ کرفرار ہوگئے تاہم محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ رائے ظفرعباس کھرل نے ان دکاندار کے تھانہ بستی ملوک میں استغاثہ کی درخواست دے دی ۔