ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ کی مغربی سائیڈ کا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
منڈاچوک (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ کی مغربی سائیڈ کا روڈ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا
شکار ہے ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے دن بدن روڈپر گڑھے بڑھتے جارہے ہیں جسکی وجہ سے حادثات بھی بڑھ رہے ہیں روڈ پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہے قریبی آبادی کی ناکاسی آب بند ہے گٹرون کا پانی روڈ پر بہہ رہا ہے جس سے آنے جانے والی گاڑیوں کو گز ر نے میں شدید مشکلات ہیں