سہ ماہی میں بیرونی قرضوں کی فنانسنگ پر 3.59 ارب ڈالر خرچ ہوئے:ا سٹیٹ بنک
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹٹ بنک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بیرونی قرضوں کی فنانسنگ پر 3.59 ارب ڈالر خرچ ہوئے۔ جولائی سے ستمبر میں 2.93 ارب ڈالر قرضوں کی اصل ادائیگی پر خرچ ہوئے۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بیرونی قرضوں پر 63 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سود ادا کیا گیا۔