شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی 64 برس پرانی تاریخی تصویر!
سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ایک تاریخی اور نادر تصویر جاری کی ہے۔سعودی روزنامہ کے مطابق یہ تصویر 1377 ہجری (1958ء) میں ریاض میں تیل کی صنعت کی نمائش کے دورے کے موقع پر لی گئی۔ تصویر میں شاہ سلمان کے ساتھ بعض سعودی شہری اور غیر ملکی شخصیات نظر آ رہی ہیں۔