کراچی: آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا ہے کہ میرے خلاف بڑی سازش ہوئی۔ آسانی سے نہیں جاوں گا۔ تاثر دیا جا رہا ہے کہ میرا ٹرانسفر ہوگیا، ابھی میرا تبادلہ نہیں ہو رہا۔
آئی جی سندھ کلیم امام نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کو ہی میری الوداعی تقریب میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ لگتا ہے سندھ پولیس اپنا بجٹ بچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی میرا ٹرانسفر نہیں ہو رہا، تبادلہ ہوا بھی تو سوا لاکھ کا ہی رہوگا۔
واضح رہے کہ آئی جی سندھ کلیم امام کیساتھ اختلافات کے بعد سندھ حکومت نے انہیں وفاق میں واپس بلانے کی درخواست کی تھی جسے وزیراعظم عمران خان نے قبول کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم رولز اور ریگولیشن کے تحت کام کرتے ہیں، حلف کے تحت چلنا پڑتا ہے، راستے میں دشواری آتی ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ۔
آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا تھا کہ ہم نے جتنا کام کیا وہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ہم نے 22 سو سے زائد شہدا کے نام یاد گار پر لکھوائے ہیں جن کی وجہ سے امن ہوا۔آئی جی سندھ نے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بیٹھا ہر افسر غازی ہے، پولیس ایک رول کےتحت کام کرتی ہے جس میں مشکلات آتی ہیں۔