چینی شہر ووہان سے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے جاپانی شہریوں کی پہلی چارٹر فلائٹ بدھ کو جاپان پہنچنے کا امکان
جاپان کی چین کے شہر ووہان سے کورونا وائرس سے بچاﺅکے لیے جاپانی شہریوں کی پہلی چارٹر فلائٹ بدھ کو جاپان پہنچنے کا امکان ہے۔ جاپان کے وزیر خارجہ توشی متسو موٹیگی نے بتایا کہ شہریوں کے محفوظ انخلاءکے لیے تمام اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس سلسلے میں چینی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منگل کی شام کو پہلی چارٹر فلائٹ ووہان ایئرپورٹ بھیجیں گے جس میں چینی اور جاپانی لوگوں کے لیے ماسک اور سوٹس بھی ساتھ لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ووہان میں 650 جاپانی شہریوں میں سے 200 نے واطن واپس آئے کی خواہش ظاہر کی ہے، ہم چینی حکومت اور نقل و حمل کو محفوظ بنانے سمیت دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ کوششیں جاری رکھیں گے۔ جاپان کی پہلی چارٹر فلائٹ بدھ صبح کو جاپان پہنچنے کا امکان ہے جس میں مسافروں کی طبی نگرانی کے لیے 4 صحت کے حکام بھی موجود ہوں گے جن میں میڈیکل ڈاکٹر، کوارینٹین آفیسر ، نرس اور دیگر شامل ہیں۔ وزارت صحت کی حخام نے بتایا کہ مسافروں کو میڈیکل سوالنامہ حل کرنا ہو گا اور اپنے رابطہ نمبر بھی جمع کرانے ہوں گے۔ وزرات صحت کے ایک دوسرے حکام نے بتایا کہ تیز بخار والے مسافروں کو جہاز میں سوار نہیں ہونے دیا جا سکے گا اور جن مسافروں میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں گی انہیں جاپان پہنچنے پر فوری طور پر ہسپتال بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن مسافروں کو بخار نہیں ہو گا تو انہیں ہجوم کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کریں گے۔