کوہاٹ کے ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کوہاٹ کے علاقے کالج ٹائون میں پیش آیا جہاں عجب خان نامی شخص کے گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہو گیا۔دھماکے کے بعد گھر کے کمرے میں آگ لگ گئی، واقعہ میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتا ل میں طبی امداد دینے کے بعد پشاور کے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔زخمی ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے 5 بچے شامل ہیں، بچوں کی عمریں ڈیڑھ سے 5 سال تک ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024