شیخوپورہ :تاجر برادری ڈکیتی چوری کی وارداتوں کیخلاف سراپا احتجاج
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)شیخوپورہ کی تاجر برادری ڈکیتی چوری راہزنی و نقب زنی کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی پریس کلب شیخوپورہ کے باہر کئے جانے والے اس احتجاجی مظاہرہ کی قیادت معروف تاجر شہباز سلطانی نے کی جنہوں نے شرکاء احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ نہ صرف درجنوں تاجر حالیہ دنوں میں ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا نشانہ بنے ہیں بلکہ وہ خود بھی متاثرہ تاجروں میں شامل ہیں جنہیں وارداتوں کا شکار ہونے والے دیگر تاجروں کی طرح انصاف نہیں ملا جی ٹی روڈپر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے ان کی کار پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے انہیں روکا اور بنک سے نکلوا کر ساتھ لائی گئی میری ساڑھے 9لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے چار ماہ گزر جانے اور مقدمہ درج کرنے کے باوجود سٹی مریدکے پولیس ڈاکوئوں کا سراغ نہیں لگا سکی۔