ذوالفقار بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں: جاوید اکبر ڈوگر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک جاوید اکبر ڈوگر نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں ان کی عزت و احترام پہلے سے بھی کہیں زیادہ ہے بے نظیر بھٹو شہید نے بھی اپنے والد کی طرح ملکی سلامتی و ترقی اور عوامی کی فلاح و بہبود کیلئے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں اب ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری اس مشن کی تکمیل کی جانب گامزن ہیں اور جلد وزیر اعظم بن کر ملک و قوم کی تقدیر سنواریں گے، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے چوہدری خالق عزیز مت ورک، چوہدری منیر قمر واہگہ، چوہدری عثمان نثار پنوں ایڈووکیٹ، میاں ارمغان خالد، کاشف گیلانی ، عمران صفدر گجر، محمد عمران خاں بھٹی ایڈووکیٹ و دیگرکے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملک جاوید اکبر ڈوگر نے کہا کہ ملکی تاریخ کی بدترین حالیہ قمرتوڑمہنگائی نے عوام کاجینامحال کردیاسلیکٹڈ حکمران مہنگائی زدہ عوام کے زخموںپرنمک پاشی نہ کریں۔