جعلی حکومت جلد ختم ہونے والی ہے:شہباز چھینہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے ریکارڈ قرضے لینے کے باوجود آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی سمجھ سے بالاتر ہے جعلی حکومت جلد ختم ہونے والی ہے،عثمان بزدار کی تبدیلی کیلئے صرف 12ووٹوں کی ضرورت ہے،مسلم لیگ (ن) جب چاہیے پنجاب میں حکومت بناسکتی ہے مگر ہم حکمرانوں کے از خود اقتدار چھوڑدینے کے منتظر ہیں اگر اس مہلت کو کمزور ی سمجھاگیا تو نواز لیگ اگلا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔