کرونا وائرس کے پیش نظرچینیوں کا مکمل طبی معائنہ کر وایا جائے: عبد الرحمن عاصی
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان ورکر فیڈریشن کے چیئرمین عبد الرحمن عاصی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مختلف فیکٹریوں میں ہزاروں کی تعداد میں چینی باشندے کام کر رہے ہے کرونا وائرس کے پیش نظر ان کا مکمل طبی معائینہ کر وایا جائے اور کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ان فیکٹریوں میں کام کرنے والے لاکھوں مزدوروں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائے اس سلسلہ میں محکمہ محنت اور محکمہ صحت پنجاب ترجیحی بنیادوں پر کام کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ میں صنعتی ورکروں اور لیبر لیڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔