لکی مروت: پہاڑ خیل پکہ میں اشتہاریوں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں بدنام زمانہ اشتہاری انعام مروت دو ساتھیوں اور خاتون سمیت ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق رات گئے اشتہاریوں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ اشتہاری ملزم انعام مروت، اس کے دو ساتھی مرسلین، بلقیاز اور اس کی بہن ہلاک ہوئے۔ مقابلے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
بدنام زمانہ اشتہاری انعام مروت ملازئی کے قریب فلائنگ کوچ پر فائرنگ کرکے چودہ افراد کو قتل کرنے سمیت پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ صوبائی حکومت نے انعام مروت کے سر کی قیمت مقرر کی تھی۔