5فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر تاجر برادری ریلی نکالے گی:اسلم بلوچ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ سے انجمن تاجران لنڈا مارکیٹ اور انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کے تاجروں نے ملاقات کی ہے اور ان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ، اس موقع پر صدر مدینہ مارکیٹ محمد شفیق خان،جنرل سیکرٹری سیٹھ محمد عظیم، محمد اسحاق مٹھو، صدر انجمن تاجران پرانا اڈہ لاریاںمحمد ارشد چھرا،جنرل سیکرٹری شیخ عبدالحمید، صدر لنڈا مارکیٹ سید واجد حسین شاہ بخاری،قاسم خان بلوچ، ملک خاور بلوچ، ذوالفقار علی بھٹی، حاجی محبوب عالم، ذوالفقار علی پپو، سید خالد جمیل شاہ سمیت دیگر موجود تھے، تاجر رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے اعلان کیا کہ 5فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر تاجر برادری مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے تاریخ ساز ریلی نکالے گی۔