ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے نجی تعلیمی ادارے میں ریسکیو 1122کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ
موڑ کھنڈا( نامہ نگار )کسی بھی قسم کی ہنگامی اور ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نجی تعلیمی ادارے میں ریسکیو 1122کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 محمد اکرم پنواراور دار ارقم سکول موڑ کھنڈاکے پرنسپل محمد طارق کی سربراہی میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کے زیر اہتمام سکول کی طالبات اوراساتذہ کے لئے 1روزہ تربیتی ورکشاپ ـ" فائر سیفٹی اوربیسک لائف سپورٹس اورینٹیشن کورسـ"کااہتمام کیا گیا۔