ایل ڈی اے کی غیر قانونی تعمیرات کیخلا ف کارروائیاں جاری
لاہورخصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید کی ہدایت پر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے سبزہ زار سکیم کے اے بلاک اور ڈی بلاک میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ،ٹائر مرمت شاپ،بھٹیاں اور دیگر تجاوزات ختم کر کے ان جگہوں کو واگزار کروالیا۔