مصر کی اعلیٰ ترین عدالت نے اس فیصلے کے خلاف درخواست رد کر دی ہے، جس کے مطابق ملک کی معروف یونیورسٹی کی خواتین پر پابندی عائد کی گئی تھی کہ وہ تدریسی عمل کے دوران چہرے پر نقاب نہیں لے سکتیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملک کی اعلیٰ انتظامی عدالت نے قاہرہ یونیورسٹی کے صدر کی طرف سے 2015ءمیں لگائی گئی اس پابندی کو برقرار رکھا ہے۔ اس پابندی کے خلاف 80 محققین نے درخواست دی تھی۔ موجودہ فیصلہ حتمی ہے اور اب اس کے خلاف اپیل نہیں ہو سکتی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38