ڈاکٹر عثمان اللہ حنیف نے پی ایچ ڈی کر لی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر عثمان اللہ حنیف نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی، انہوں نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے ایم فل کے بعد فرسٹ ڈویڑن میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی،مردان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عثمان اللہ نے برصغیر کے معروف عالم شیخ سید امیر علی کی مشہور تفسیر مواہب الرحمن پر اپنا تحقیقی مقالہ مکمل کیا، ان کے سپروائزر اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ اصول الدین کے پروفیسر ڈاکٹر سید شاہ احمد جنید الھاشمی تھے جن کی نگرانی میں انہوں نے اپنا ریسرچ ورک مکمل کیا، اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سمیع الحق، ڈاکٹر عبدالوہاب راسخ مصری ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ کے استاد ڈاکٹر ثناء اللہ ، ڈاکٹر محمد عمر کیانی اور دیگر اہل علم اور پروفیسرز حضرات کی موجودگی میں انہوں نے اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا، ڈاکٹر عثمان اللہ نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی محنتوں کا ثمر قرار دیا۔