شفق ہاشمی نے چارج سنبھال لیا
اسلام آباد(خبر نگار)ڈی جی فنانس ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے۔سیدہ شفق ہاشمی قبل ازیں ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات تھیں۔گریڈ 19 کی شفق ہاشمی کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے۔دریں اثناء ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ای ون مریم کیانی کو ڈپٹی سیکرٹری ای ٹو کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔