پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کاسلسلہ جاری
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کاسلسلہ جاری ہے، 454 ماڈل کورٹس نے مورخہ 20 جنوری 2020 سے 25 جنوری 2020 تک مجموعی طور پر2711 مقدمات کا فیصلہ کیاہے ،جس کی تفصیل یوں ہے 177ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے202 اور منشیات کے348 مقدمات یعنی550 مقدمات کا فیصلہ سنایا،تمام عدالتوں نے کل2059 گواہان کے بیانات قلمبند کیے،پنجاب میں قتل کے87 اور منشیات کے 239اسلام آباد میں قتل کے 3 منشیات کے 14،سندھ میں قتل کے 105اور منشیات کے 59،خیبر پختونخواہ میں قتل کے4اور منشیات کے35بلوچستان میں قتل کے3اور منشیات کے1مقدمات کا فیصلہ ہوا،12مجرمان کوسزائے موت اور52کو عمر قید کی سزا سنائی گئی،جبکہ دیگر171مجرمان کو کل432سال7ماہ7دن قیداور 47451732روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی123سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے اس دوران مجموعی طور پر1055دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیے،154 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے1106مقدمات کے فیصلے کر دیے، تمام عدالتوں نے2887گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر366مجرمان کو207سال،4ماہ اور13دن قید اور8552534روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز سماعت کی وجہ سے پاکستان کے بیشمار اضلاع میں مقدمات کی تعداد کافی حد تک کم ہو گئی ہے۔