سنٹرل سلیکشن بورڈکا تین روزہ اجلاس شروع،اعلیٰ افسروں کی ترقی کا جائزہ لیا جائیگا
اسلام آباد( خبر نگار)وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف سروسز گروپوں سے تعلق رکھنے والے گریڈ انیس اور بیس سے اگلے گریڈوں میں ترقیاں دینے کے لئے سہ روز سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس پیر کو شروع ہوگیا۔چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن حسیب اطہر نے صدارت کی اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 50افسران کی گریڈ 20سے 21 میں ترقی اور گریڈ 19 سے 20 کے 17 افسران کی ترقیوں کا جائزہ لیا گیا وزارت کامرس کے 28 افسران،وزارت داخلہ کے 9 افسران،وزارت اطلاعات کے 27 اور خارجہ کے 28 افسران کی ترقیوں پر غور کیا گیا ۔وزارت منصوبہ بندی کے 13 افسران،وزارت ریلوے، نیشنل فوڈ سکیورٹی اور تعلیم کے افسران،ایوی ایشن ڈو یژن، واٹر ریسورسز اور پٹرولیم ڈویڑن کے 14 افسران،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، انٹیلیجنس بیورو اور دفاعی پیداوار کے 31 افسران ،ایف بی آر، فنانس ڈویژن اور دفاع کے افسران،اوورسیز پاکستانیز، کیبنٹ ڈویژن کے 4 افسران،آڈیٹر جنرل اور وزارت صحت کے 48 افسران کی ترقیوں کا معاملہ زیر غور آیا۔وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد افسران کی ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جاے ٔگا۔اجلاس میں مختلف وزارتوں کے افسران کی ترقیوں کی منظوری دی جائے گی۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 میں ترقی کے 50 افسران کے پینل پر غور۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 میں ترقی کے لئے 17 افسران کے پینل پر غور۔گریڈ 21 کے لئے ان افسران میں لیئق احمد میمن، فیصل ملک اعوان ، جمیل مصطفیٰ سید، محمد اجمل، روشن علی شیخ، اویس منظور ثمراء کے نام شامل ہیں جن پر غور کیاگیا۔پولیس سروس گریڈ 21 کے لئے 27 افسران کے پینل پر غور ۔پولیس سروس گریڈ 21 میں ترقی کے لئے ڈاکٹر محمد عظیم خان ، اظہررشید خان محمد عظیم ارشد ، ڈاکٹر صادق کمال خان اورکزئی خان، احمد اسحاق جہانگیر، عبدالرزاق چیمہ، کیپٹن(ر)احسان طفیل خان، طارق نواز ملک، محمد عمر شیخ ، ڈاکٹر اشتیاق احمد خان خان، عبدالخالق شیخ ، کیپٹن(ر) محمد شعیب، فیاض احمد دیو خان، سلطان علی خواجہ،کیپٹن(ر)فیروز شاہ ، جواد احمد ڈوگر خان، محمد زبیر ہاشمی، محمد شہزاد سلطان، محمد طاہر راہی، ڈاکٹر شہزاد اسلم صدیقی، غلام محمود ڈوگر ، محمد مقبول، لیفٹیننٹ(ر)جان محمد، سجاد افضل آفریدی، محمد عارف حنیف ، ڈاکٹر محمد امین یوسفزئی، فرحت علی جونیجو کے ناموں پر غورکیاگیا ۔ پولیس سروس گریڈ 20 کے لئے 43 افسران کے پینل پر غور کیاگیا جن میں پولیس سروس گریڈ 20 میں ترقی کے لئے فاروق اعظم ، فوادالریاض قریشی، اسرار احمد خان،محمد علی نیکوکارہ ، خرم شہزاد حیدر،تنویر احمد، ڈاکٹر حیدراشرف ، احمد ناصر عزیز،محمد کاشف،سید علی محسن کے نام کا جائزہ ۔گریڈ 20 کے لئے عبدالجبار،رضوان منظور،محمد نعمان صدیقی ،کیپٹن(ر)رومیل کامران، نوید احمد نثارخواجہ،آفتاب احمد محسود ، فیصل بشیر میمن، احسان منظور،ندیم حسین، اصغر علی، محبوب رشید میاں، محمد حسن رضا خان، سید پیر محمد شاہ،فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عمران یعقوب، منصورالحق رانا،ثاقب سلطان،اویس احمد، علی جاوید انور، کیپٹن(ر)طاہر ایوب ، ذوالفقارعلی مہر،محمد اعجاز شاہ،جہانزیب نذیر ، احمد نواز، عثمان غنی صدیقی، امتیاز احمد ملک، محمد آصف ظفر ، مطلوب احمد،ساجد علی،محمد ادریس ، محمد نوران خان،گل سید خان،محمد ظفر علی اور محمد یامین کے ناموں کا جائزہ لیاگیا ۔