خرم رسول کو ایل پی جی کوٹہ کیس میں بھی 8سال قید 15کروڑ جرمانہ
اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آبادکی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سابق مشیر میاں خرم رسول کو ایک اور کیس میں سزا سنا دی ہے،ایل پی جی کوٹہ کیس میں خرم رسول کو 8سال قید 15کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنا ئی۔پیر کو ایل پی جی کوٹہ کیس کا فیصلہ جج محمد بشیر نے سنایا،عدالت نے یوسف رضا گیلانی کے سابق مشیرمیاں خرم رسول کوایل پی جی کوئٹہ کیس میں خرم رسول کو 8سال قید 15کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنا ئی،احتساب عدالت نے شریک ملزم ظفر جاوید کو بری کردیا،سابق مشیر میاں خرم رسول پر بے نامی کمپنیاں اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام تھا، اسکریپ ریفرنس میں عدالت نے رسول کو پہلے ہی سات سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔