شام ،دہشتگروں نے تیل پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا
شام کے وزیرپیٹرولیم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے بنیاس تیل پائپ لائن کو نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ تکنیکی ماہرین نقصان کا اندازہ لگارہے ہیں اور تیل کی پیداوار شروع کرنے کے لئے بحالی کا کام جاری ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب کسی تیل پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اس سے پہلے گزشتہ سال جون میں میں بھی ایک تیل پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا تھا۔