سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک ایسا دل سوز واقعہ سامنے آیا ہے جسے بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مصر کے شہر اسماعیلیہ میں پیش آنے والے اس واقعے پر سب لوگ حیران ہیں۔ ٹرین کی پٹڑی پر کھڑے شخص کی بیٹی نے پڑی کے اندر کی طرف چھلانگ لگا دی۔ ریل گاڑی ان سے کچھ ہی سیکنڈز کے فاصلے پر تیزی سے آ رہی تھی۔ بیٹی کو خطرے میں دیکھ کر اس کے والد بھی چھلانگ لگا دی اور وہ بچی کے ساتھ لپٹ کر اسے زمین کے ساتھ چپکا لیا۔اس منظر کو دیکھنے والے مبہوت رہ گئے اور ان کی زبانوں پر ان کے زندہ بچنے کے لیے دعائیں تھی۔ٹرین دونوں باپ بیٹی کے اوپر سے گذر گئی اور وہ پڑی کے درمیان خالی جگہ پر ٹرین کے کچلے جانے سے بال بال بچے۔سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس فوٹیج پر لوگوں نے بیٹی کی جان بچانے کے لیے خود کو خطرے میں ڈالنے والے والد کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اسے پدرانہ شفقت کی عمدہ مثال قرار دیا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024