سی ٹی ڈی کی کارروائیاں: پشین اور نانک میں 4 دہشت گرد ہلاک‘ کوہاٹ سے 2 گرفتار
پشین‘ کوہاٹ‘ ٹانک (نوائے وقت رپورٹ) سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے پشین‘ ٹانک اور کوہاٹ میں کارروائیوں میں چار دہشت گرد ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشین میں سرخاب کیمپ کے قریب کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔ کارروائی میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ ڈی پی او ٹانک کے مطابق سی ٹی ڈی کا تتور روڈ پر دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ کوہاٹ میں کارروائی کے دوران دو دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ایک دہشت گرد کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر تھی۔