وزیراعظم کے احکامات، پنجاب پولیس کے عارضی ناکے ختم، مستقل کم کر دیئے گئے
لاہور(نامہ نگار)وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر پنجاب بھر میں پولیس کے عارضی ناکے ختم جبکہ مستقل ناکوں کی تعداد کم کردی گئی ہے۔ زرائع کے مطابق و زیراعظم عمران خان کے احکامات پرآئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے پنجاب بھر میں پولیس کے عارضی ناکے ختم کرنے جبکہ مستقل ناکوں کی تعداد کم کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔جس پر لاہور میں لگے 107 عارضی ناکے ختم جبکہ 13 مستقل ناکہ بندی پوائنٹس کم کرکے 2کر دئیے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ لاہور میں چار داخلی و خارجی راستوں پر بھی ناکے ہوں گے۔راولپنڈی میں 25 عارضی ناکے ختم جبکہ 12 مستقل ناکہ جات ختم کرکے 9 کر دئیے گئے ہیں ۔فیصل آباد میں لگے 8مستقل ناکہ بندی پوائنٹس مکمل طور پر ختم کر دیا گیا جبکہ ڈیرہ غازی خان میں 12مستقل ناکے لگائے گئے ہیں۔