ساہیوال: زیرتعمیر عمارت گرنے سے خاتون 2سالہ بچی سمیت جاں بحق، 6زخمی
ساہیوال (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)زیر تعمیر عمارت گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہو گئے ۔ عار ف روڈ پر پر الحسیب ٹائون میں ایک زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے وہاں پر موجود ایک دو سالہ بچی اور 40سالہ عورت جاں بحق ہوگئے ۔تاہم ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔