سعودی عرب ، غیر اخلاقی لباس پہننے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر 100 افراد گرفتار
مدینہ (اے پی پی) سعودی عرب میں حکام نے غیر اخلاقی لباس پہن کر عوامی مقامات پر گھومنے پھرنے والے 100 افراد کو مدینہ منورہ اور جازان میں گرفتار کیا ہے۔جازان پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایاکہ جازان میلے میں سماجی تہذیب کے منافی غیر اخلاقی لباس پہن کرآنے والے 33 افراد کو حراست میںلیا گیا ہے۔