تعلیم اور صفائی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا:محمدمنشاء احسن
شرقپور شریف (نامہ نگار ) تعلیم اور صفائی کی اہمیت سے کسی صورت انکار نہیں کیا جاسکتا اسلام میں پہلی وہی میں ہی اللہ رب العزت نے پڑھنے کا حکم دیا صفائی مسلمان کا نصف ایمان ہے اپنے ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھیں کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت شرقپور کو عوام کے تعاون سے خوبصورت اور رول ماڈل بنانے کے بھر پور اقدامات کئے جائینگے ان خیالات کا اظہارچیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی محمد منشاء احسن نے شہریوں اور انجمن تاجران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا انکر وچمنٹ کے خاتمہ کیلئے بنائی جانے والی ٹیموں کی مانیٹرنگ بھی شروع کردی گئی ہے کیونکہ مین بازار میں بلاامتیاز انکرو چمنٹ کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے گا ۔