مسلم لیگ ن میں فاورڈ بلاک کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا،برجیس طاہر
سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر،سابق وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر ایم این اے نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے،مسلم لیگ ن میں کسی بھی فاورڈ بلاک کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا،مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی میاں نواز شریف کے جانثار ساتھی ہیں،حکمرانوں کوکوششوں کے باوجود مسلم لیگ ن میں فاورڈ بلاک بنانے میں کامیابی نہیں مل سکی اور نہ ہی آئندہ ملے گی،ہمارے قائد میاں نواز شریف صحت یابی کے بعد وطن واپس آکر پارٹی کی قیادت کرینگے ،وہ صحافیوں سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے،اس موقعہ پر میاں اعجاز حسین بھٹی ایم پی اے، چوہدری محمد انیس اور جاوید انور بھٹی بھی موجود تھے ،چوہدری محمد برجیس طاہر نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔